میں نے اپنے بیٹے کے ” قاتلوں“ کو گرم گرم چائی پلائی

میں نے اپنے بیٹے کے ” قاتلوں“ کو گرم گرم چائی پلائی جو سردی کی شدت سے کانپ رہے تھے 

شوپیاں میں شہید ہوئے نوجوان شاہد منظور کے والد کی روداد ، 5 برس کا بچہ تیم ہوا ، باپ اب کبھی واپس نہیں آئے گا 


جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاگرن علاقے میں ہفتہ کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی گولیوں کا شکار ہونے والے شاہد منظور میر کے والد نے کہا کہ اُس روز میں نے اپنے بیٹے کے ”قاتلوں“ کو گرم چائے پلائی جو سردی سے بے حال ہوئے تھے اور انہوں نے پیٹ بھر کے سیب بھی کھائے ۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ میرے ہی لخت جگر کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ کر آئے ہیں انہوں کہا کہ ظالموں میرا سب کچھ چھین لیا ہے ۔  نیوز ایجنسی کے مطابق گاگرن شوپیاں میں جھڑپ کے دوران ایک عام شہری کو بھارتی فوج نے مبینہ طور پر اپنی گولیوں کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان شاہد منصور احمد میر کے والد نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو گاگرن شوپیاں میں ہوئی خونریز جھڑپ کے بعد جب بھارتی فوجی واپس آئے تو انہوں نے میرے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جب میں نے باہر آکر دیکھا تو بھارتی فوجی سردی سے کانپ رہے تھے انہوںنے چائے کا تقاضہ کیا اور میں نے انسانیت کی بنیاد پر بھارتی فوجیوں کو گرما گرم چائے پلائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ لوگ سردی سے کانپ رہے ہیں اور ان کو اس وقت چائے فراہم کرنا میرے لئے اجر و ثواب کا موجب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ جن کو میں چائے پلا رہا ہوں ”ان کے ہاتھ میرے بیٹے کے خون سے رنگے ہیں“ انہوں نے اپنی آنکھوں سے آنسوﺅں کا سیلاب جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھوکے فوجی کا پیٹ سیبوں سے بھرا دیا اور انہوں نے میرے بیٹے کے کا بدن گولیوں سے بھردیا ۔ انہوں نے کہا کہ سردی سے کانپ رہے بھارتی فوجیوں کو میں نے ”کانگڑی “ بھی دی تاکہ وہ اپنے اُن ہاتھوں کو گرما سکے جن ہاتھوں سے انہوں نے میرے لخت جگر پر گولیاں چلائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی شادی 7 برس پہلے ہوئی تھی اور وہ اپنے بچے اور اہلیہ کے ساتھ بڑی خوشحال زندگی گزار رہا تھا تاہم ظالموں نے ان کے 5 برس کے بیٹے کو یتیم بنادیا ۔ انہوںنے کہا کہ جب اس معصوم بچے کے والد کا جنازہ اُٹھایا گیا تو اس کو سب ہمدردوں نے اُٹھائے رکھا اور اس کی آنکھیں اس بھیڑ میں اپنے والد کے چہرے کو ڈھونڈ رہی تھی جو اب اس کے سامنے کبھی بھی آنے والا نہیں ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

New Zealand recovery visa