مفتی منیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا تمام مکاتب فکر کے خطباء اور عمران خان کو پیغام۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ




بسم اللہ الرحمن الرحیم

مفتی منیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا تمام مکاتب فکر کے خطباء اور عمران خان کو پیغام۔

برادران اسلام آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے پر اہل ایمان کے دل دکھی ہیں اور وہ پورے ملک میں سراپا احتجاج ہیں۔

یہ ایک چھوٹا گروہ نہی بلکہ غالب اکثریت ہے جو جذبہ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار ہے۔

اسی سبب اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی پانچوں تنظیمات نے انکے موقف کی حمایت کی ہے۔

تمام مکاتب فکر کی مذہبی تنظیمات بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

پرامن احتجاج ہر ایک کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

اس حساس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے جارحانہ لب و لہجے نے مزید سنگین بنا دیا ہے۔

آج کی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر ہم ملک بھر کے تاجر تنظیمیوں اور کاروباری طبقے کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ انکے ایمان کا تقاضہ ہے اس میں حصہ ڈالنے پر انہیں اللہ کے حضور شکر گزار ہونا چاہئے۔

ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کرنے والوں پر کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کریں ورنہ حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔


حکومت کے بااختیار ذمہ داران تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے براہ راست مذاکرات کریں نریندر سنگھ مودی سے مذاکرات کے لیئے تو ہم بے چین ہیں اپنے اہل وطن سے مذاکرات میں اخررکاوٹ کیا ہے۔

پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے خطباء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا احتجاجی موقف ریکارڈ کروائیں اور اپنی قرار دادیں پاس کروائیں۔

ہم پاکستان کے نام نہاد آزاد میڈیا کی جانب داری کی مذمت کرتے ہیں کہ دینی لوگوں کے پرامن احتجاج کا مکمل بلیک آئوٹ کیئے ہوے ہیں تاہم وزیراعظم کا موقف PTV کے ذریعے ملک کے کونے کونے پہنچا دیا گیا۔

ہمیں انکا شکر گزار ہونا چاہئے واضح رہے یہ لوگ حکومت اور عدلیہ سے ٹکرانے کے لیئے نہی بلکہ حکومت اور عدلیہ کے فیصلہ کے خلاف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دھرنا دے رہے ہیں یہ پرامن ہیں اور ہماری ان سے بھی اپیل ہے کہ احتجاج کو پرامن رکھا جائے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان سے محفوظ رکھا جائے ہمیں انکی حفاظت اور اختتام کرنا چاہیئے۔


🌹🌹🌹👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻🌹🌹

Post a Comment

0 Comments

New Zealand recovery visa