مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی۔ پلوامہ میں فائرنگ کر کے دو نوجوان شہید کر دیئے


مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تیکن گاؤں میں قابض بھارتی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو اسی دوران مجاہدین اسلام اور قابض بھارتی فورسز کے مابین حق و باطل معرکے شروع ہوگیا جس میں قابض بھارتی فورسز کا جرات و جوانمردی سے  مقابلہ کرتے ہوئے 2 مجاہدین اسلام رتبہ شہادت سے سرفراز ہو کر اللہ کی جنتوں کے مہمان بن گئے ان شاءاللہ
آپریشن کے دوران بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں دو مجاہدین شہید ہوگئے۔جن میں سےایک کی شناخت لیاقت احمد اور دوسرے کی واجد اسلام کے نام سے ظاہر ہوئی ہے
ضلع پلوامہ اور اس کے مضافات میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے

Post a Comment

0 Comments

New Zealand recovery visa